Pak Urdu Installer
ونڈوز(Windows) میں اردو پڑھنے اور لکھنے کی بنیادی سہولت پہلے سے موجود ہوتیہے۔ مزید اردو بہتر انداز میں پڑھنے کے لئے اردو فانٹ اور لکھنے کے لئے اردو کی بورڈ لے آؤٹ انسٹال کرنا ہوتا ہے۔ ونڈوز وسٹا اور ونڈوز سیون میں صرف یہی دو کام کرنے ہوتے ہیں جبکہ ونڈوز ایکس پی میں ان دونوں کے علاوہ ایک اضافی کام یعنی اردو ایکٹیو(Active) بھی کرنی ہوتی ہے۔ جس کے لئے ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی کی ضرورت پڑتی ہے۔ یوں تو یہ سارے مراحل آسان ہیں، جو کہ ایک عام کمپیوٹر استعمال کرنے والا بھی نہایت آسانی سے کر سکتا ہے، لیکن ان مراحل کو مزید آسان بلکہ بہت ہی آسان بنانے کے لئے ”پاک اردو انسٹالر“ تیار کیا ہے۔ ”پاک اردو انسٹالر“ تینوں ونڈوز میں بغیر کسی سی ڈی کے سارے کام خودبخود کر دیتا ہے۔ جس سے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو بہتر انداز میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی جگہ بالکل آسانی سے اردو لکھی جا سکتی ہے۔
آپ نے ”پاک اردو انسٹالر“ انسٹال کر لیا ہے یوں آپ کے کمپیوٹر پر اردو کی مکمل سپورٹ شامل ہو چکی ہے۔ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر کسی بھی جگہ جہاں دوسری کوئی زبان لکھی جاتی ہے اب وہاں اردو بھی لکھی جا سکے گی۔ ای میل، چیٹ، انٹرنیٹ پر تلاش، کسی فائل یا فولڈر کا نام اور کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر جیسے مائیکروسافٹ ورڈ وغیرہ میں بھی اردو لکھ سکتے ہیں۔ ”پاک اردو انسٹالر“ انسٹال ہونے اور کمپیوٹر ری سٹارٹ کرنے کے بعد Taskbar پر Language bar نظر آنا شروع ہو جاتی ہے۔ جیسا کہ نیچے والی تصاویر میں نظر آ رہی ہے۔
ونڈوز سیون
ونڈوز ایکس پی